الجنة والنار جنت اور جہنم जन्नत और जहन्नम جنت کی نصف آبادی فرزندان امت محمدیہ پر مشتمل ہو گی “ जन्नत में आधे लोग रसूल अल्लाह ﷺ की उम्मत के होंगे ”
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک خیمے میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات پہ راضی ہو کہ تمہیں جنت کا چوتھائی حصہ مل جائے؟“ ہم نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جنت کے تیسرے حصے پر راضی ہو جاؤ گے؟“ ہم نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی ہو جاؤ گے کہ تمہیں جنت کا نصف حصہ مل جائے؟“ ہم نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! مجھے امید ہے کہ تمہیں جنت کا نصف حصہ ملے گا، (اتنا وسیع حصہ ملنے کی) وجہ یہ ہے کہ جنت میں صرف مسلمان داخل ہوں گے اور تم میں شرک کرنے والے لوگوں کا تناسب اتنا ہی ہے جتنا کہ کالے رنگ کے بیل کی جلد میں سفید بال یا سرخ رنگ کے بیل کی جلد میں کالے بال کا ہوتا ہے۔
|