الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان क़ुरबानी, ज़ब्हा करना, खानापीना, अक़ीक़ा और जानवरों के साथ नरमी करना درندوں کی حرمت “ दरिन्दों का हराम होना ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”درندوں میں سے ہر کچلی والے جانور کا کھانا حرام ہے۔“
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتلائیں کہ میرے لیے کون سی چیز حلال ہے اور کون سی حرام؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھریلو گدھے اور ہر کچلی والے درندے کا گوشت نہ کھایا کر۔“
|