الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان क़ुरबानी, ज़ब्हा करना, खानापीना, अक़ीक़ा और जानवरों के साथ नरमी करना شراب کی حرمت “ शराब का हराम होना ”
سالم بن عبداللہ بن عمر اپنے باپ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے شراب اور ہر نشہ آور چیز کو حرام قرار دیا ہے۔“
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ روز قیامت تین قسم کے آدمیوں کی طرف نہیں دیکھیں گے ?? والدین کا نافرمان، ② مردوں سے مشابہت اختیار کرنے والی عورت اور ③ دیوث (وہ آدمی جسے اپنے اہل و عیال کے سلسلے میں غیرت و حمیت نہ ہو) اور تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہوں گے: ?? والدین کا نافرمان، ② شراب نوشی پر دوام اختیار کرنے والا اور ③ اپنے عطیے پر احسان جتلانے والا۔“
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کھانوں سے منع فرمایا: ?? اس دسترخوان پر بیٹھنے سے جس پر شراب پلائی جا رہی ہو اور ② پیٹ کے بل لیٹ کر کھانے سے۔
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”والدین کا نافرمان، ہمیشہ شراب پینے والا اور تقدیر کو جھٹلانے والا جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔“
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”والدین کا نافرمان، (اپنے عطیے پر) احسان جتلانے والا، شراب پر دوام کرنے والا اور زنا کا بیٹا جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔“
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب پر ہمیشگی کرنے والا، جادو پر ایمان لانے والا اور قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔“
|