الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان क़ुरबानी, ज़ब्हा करना, खानापीना, अक़ीक़ा और जानवरों के साथ नरमी करना شکار کے احکام “ शिकार के नियम ”
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو شکار کو تیر وغیرہ مارتا ہے، لیکن وہ (غائب ہو جاتا ہے اور) تجھے تین دنوں کے بعد ملتا ہے اور تیرا تیر اس میں موجود ہوتا ہے تو جب تک وہ بدبودار (اور متعفن) نہ ہو، اسے کھانے کے لیے استعمال کر لیا کر۔“
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری کمان (جس شکار کو) واپس پلٹا دے (یعنی جس جانور کو شکار کر لے) اسے کھا لے۔“ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمرو، سیدنا ابوثعلبہ خشنی، سیدنا عقبہ بن عامر اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔
|