سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
درندوں کی حرمت
حدیث نمبر: 1915
-" لا تأكل الحمار الأهلي ولا كل ذي ناب من السباع".
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتلائیں کہ میرے لیے کون سی چیز حلال ہے اور کون سی حرام؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھریلو گدھے اور ہر کچلی والے درندے کا گوشت نہ کھایا کر۔“