سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
شراب کی حرمت
حدیث نمبر: 1790
-" نهى عن مطعمين: عن الجلوس على مائدة يشرب عليها الخمر وأن يأكل الرجل وهو منبطح على بطنه".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کھانوں سے منع فرمایا: ?? اس دسترخوان پر بیٹھنے سے جس پر شراب پلائی جا رہی ہو اور ② پیٹ کے بل لیٹ کر کھانے سے۔