كتاب الاستعاذة کتاب: استعاذہ (بری چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنے) کے آداب و احکام 19. بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنَ الْجُوعِ باب: بھوک سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من الجوع فإنه بئس الضجيع وأعوذ بك من الخيانة فإنها بئست البطانة» ”اے اللہ! میں بھوک سے تیری پناہ مانگتا ہوں کیونکہ وہ برا ساتھی ہے، اور خیانت سے پناہ مانگتا ہوں کیونکہ وہ بری خصلت (عادت) ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 367 (1547)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 53 (3354)، (تحفة الأشراف: 13040) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|