كتاب الاستعاذة کتاب: استعاذہ (بری چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنے) کے آداب و احکام 18. بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ نَفْسٍ لاَ تَشْبَعُ باب: آسودہ اور سیراب نہ ہونے والے نفس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من الأربع من علم لا ينفع ومن قلب لا يخشع ومن نفس لا تشبع ومن دعا لا يسمع» ”اللہ! میں چار چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں: ایسے علم سے جو نفع بخش اور مفید نہ ہو، ایسے دل سے جس میں (اللہ کا) ڈر نہ ہو، ایسے نفس سے جو سیراب نہ ہو، اور ایسی دعا سے جو (اللہ کے یہاں) قبول نہ ہو“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 367 (1548)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 23 (250)، الدعاء 2 (3837)، (تحفة الأشراف: 13549)، مسند احمد (2/340، 365، 451)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5538 و 5539 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|