كتاب الاستعاذة کتاب: استعاذہ (بری چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنے) کے آداب و احکام 48. بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الإِنْسِ باب: انسانوں کے شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تھے، میں آپ کے پاس بیٹھ گیا، آپ نے فرمایا: ”ابوذر! جن اور انس کے شیاطین کے شر سے (اللہ کی) پناہ مانگو“، میں نے عرض کیا: کیا انسانوں میں بھی شیطان ہوتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 11968) (ضعیف) (اس کے راوی ”عبید“ ضعیف ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
|