كتاب الاستعاذة کتاب: استعاذہ (بری چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنے) کے آداب و احکام 30. بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنَ الضَّلاَلِ باب: ضلالت و گمراہی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے گھر سے نکلتے تو کہتے: «بسم اللہ رب أعوذ بك من أن أزل أو أضل أو أظلم أو أظلم أو أجهل أو يجهل على» ”اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں، میرے رب! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں پھسل جاؤں، یا گمراہ ہو جاؤں، یا ظلم کروں، یا مجھ پر ظلم کیا جائے، یا جہالت کروں، یا مجھ سے جہالت کی جائے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الٔردب 112 (5094)، سنن الترمذی/الدعوات 35 (3427)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 18 (3884)، (تحفة الأشراف: 18168)، ویأتي عند المؤلف: برقم: 5541 (صحیح) (تراجع الالبانی 136)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|