كِتَاب الْفَضَائِلِ انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل 32. باب كَمْ سِنُّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ قُبِضَ: باب: وفات کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کتنی تھی؟
زبیر بن عدی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم تریسٹھ (63) سال کے تھے اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ (فوت ہوئے) اور وہ تریسٹھ سال کے تھے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ (کی شہادت ہوئی) اور وہ تریسٹھ سال کے تھے۔
عقل بن خالد نے ابن شہاب سے، انھوں نے عروہ بن زبیر سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ63 سال کے تھے۔ ابن شہاب نے کہا: مجھے سعید بن مسیب نے بھی اسی طرح بتایا۔
یونس بن یزید نے ابن شہاب سے دونوں سندوں سے عقیل کی حدیث کے مانند (بیان کیا۔)
|