حج کے مسائل مسجد قباء کی فضیلت کے بیان میں۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد قباء کو پیدل بھی اور سوار بھی تشریف لایا کرتے تھے اور اس میں دو رکعت نماز ادا کرتے تھے۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ (ابن عمر) ہر ہفتہ کے دن (مسجد) قباء میں آتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر ہفتہ کے دن قباء جاتے ہوئے دیکھا ہے۔
|