نمبر | آیات | تفسیر |
1 |
جب آسمان پھٹ جائے گا ۔ | |
2 |
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اور یہی اس کا حق ہے۔ | |
3 |
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔ | |
4 |
اور اس میں جو کچھ ہے اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہو جائے گی ۔ | |
5 |
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور یہی اس کا حق ہے۔ | |
6 |
اے انسان! بے شک تو مشقت کرتے کرتے اپنے رب کی طرف جانے والا ہے، سخت مشقت، پھر اس سے ملنے والا ہے ۔ | |
7 |
پس لیکن وہ شخص جسے اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا ۔ | |
8 |
سو عنقریب اس سے حساب لیا جائے گا، نہایت آسان حساب۔ | |
9 |
اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوش خوش واپس آئے گا۔ | |
10 |
اور لیکن وہ شخص جسے اس کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا گیا ۔ | |
11 |
تو عنقریب وہ بڑی ہلاکت کو پکارے گا ۔ | |
12 |
اور بھڑکتی آگ میں داخل ہوگا ۔ | |
13 |
بلاشبہ وہ اپنے گھر والوں میں خوش تھا۔ | |
14 |
یقینا اس نے سمجھا تھا کہ وہ کبھی ( اپنے رب کی طرف) واپس نہیں لوٹے گا ۔ | |
15 |
کیوں نہیں ! یقینا اس کا رب اسے خوب دیکھنے والا تھا۔ | |
16 |
پس نہیں، میں شفق کی قسم کھاتا ہوں! | |
17 |
اور رات کی اور اس چیز کی جسے وہ جمع کرتی ہے! | |
18 |
اور چاند کی، جب وہ پورا ہوتا ہے ! | |
19 |
کہ تم ضرور ہی ایک حالت سے دوسری حالت کو چڑھتے جاؤ گے ۔ | |
20 |
تو انھیں کیا ہے کہ وہ ایمان نہیں لاتے ۔ | |
21 |
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو وہ سجدہ نہیں کرتے۔ | |
22 |
بلکہ وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا جھٹلاتے ہیں۔ | |
23 |
اور اللہ زیادہ جاننے والا ہے جو کچھ وہ جمع کررہے ہیں ۔ | |
24 |
پس انھیں ایک دردناک عذاب کی خوش خبری دے دے۔ | |
25 |
مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، ان کے لیے نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔ |