تفسیر احسن البیان

سورة الانشقاق
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ[3]
اور جب زمین کھینچ کر پھیلا دی جائے گی (1)[3]
تفسیر احسن البیان
3۔ 1 یعنی اس کے طول و عرض میں مزید وسعت کردی جائے گی۔ یا یہ مطلب ہے کہ اس پر جو پہاڑ وغیرہ ہیں، سب کو ریزہ ریزہ کر کے زمین کو ہموار کر کے بچھایا جائے گا۔ اس میں میں کوئی اونچ نیچ نہیں رہے گی۔