نمبر | آیات | تفسیر |
1 |
جب سورج لپیٹ دیا جائے گا۔ | |
2 |
اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گے ۔ | |
3 |
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔ | |
4 |
اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں بے کار چھوڑ دی جائیں گی۔ | |
5 |
اور جب جنگلی جانور اکٹھے کیے جائیں گے ۔ | |
6 |
اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے۔ | |
7 |
اور جب جانیں ملائی جائیں گی۔ | |
8 |
اور جب زندہ دفن کی گئی (لڑکی) سے پوچھا جائے گا۔ | |
9 |
کہ وہ کس گناہ کے بدلے قتل کی گئی؟ | |
10 |
اور جب اعمال نامے پھیلائے جائیں گے۔ | |
11 |
اور جب آسمان کی کھال اتاری جائے گی۔ | |
12 |
اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی۔ | |
13 |
اور جب جنت قریب لائی جائے گی۔ | |
14 |
ہر جان، جان لے گی جو لے کر آئی۔ | |
15 |
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ان (ستاروں) کی جو پیچھے ہٹنے والے ہیں ! | |
16 |
جو چلنے والے ہیں، چھپ جانے والے ہیں ! | |
17 |
اور رات کی جب وہ جانے لگتی ہے! | |
18 |
اور صبح کی جب وہ سانس لیتی ہے! | |
19 |
بے شک یہ یقینا ایک ایسے پیغام پہنچانے والے کاقول ہے جو بہت معزز ہے۔ | |
20 |
بڑی قوت والا ہے، عرش والے کے ہاں بہت مرتبے والا ہے۔ | |
21 |
وہاں اس کی بات مانی جاتی ہے، امانت دار ہے۔ | |
22 |
اور تمھارا ساتھی ہرگز کوئی دیوانہ نہیں ہے۔ | |
23 |
اور بلاشبہ یقینا اس نے اس ( جبریل) کو ( آسمان کے) روشن کنارے پر دیکھا ہے۔ | |
24 |
اور وہ غیب کی باتوں پر ہرگز بخل کرنے والا نہیں۔ | |
25 |
اور وہ ہرگز کسی مردود شیطان کا کلام نہیں۔ | |
26 |
پھر تم کہاں جا رہے ہو؟ | |
27 |
یہ اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ جہانوں کے لیے نصیحت ہے۔ | |
28 |
اس کے لیے جو تم میں سے چاہے کہ سیدھا چلے۔ | |
29 |
اور تم نہیں چاہتے مگر یہ کہ اللہ چاہے ، جو سب جہانوں کا رب ہے۔ |