كتاب الطلاق کتاب: طلاق کے احکام و مسائل 5. بَابُ: الرَّجْعَةِ باب: طلاق سے رجوع ہونے کا بیان۔
مطرف بن عبداللہ بن شخیر سے روایت ہے کہ عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو اپنی بیوی کو طلاق دیدے پھر اس سے جماع کرے، اور اپنی طلاق اور رجعت پہ کسی کو گواہ نہ بنائے؟ تو عمران رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے سنت کے خلاف طلاق دی، اور سنت کے خلاف رجعت کی، اپنی طلاق اور رجعت پہ گواہ بناؤ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطلاق 5 (2186)، (تحفة الأشراف: 10860) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: گواہی ان دونوں کے لئے شرط نہیں، ہاں مسنون ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|