كتاب الطلاق کتاب: طلاق کے احکام و مسائل 30. بَابٌ في طَلاَقِ الأَمَةِ وَعِدَّتِهَا باب: لونڈی کی طلاق اور عدت کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لونڈی کے لیے دو طلاقیں ہیں، اور اس کی عدت دو حیض ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7338، ومصباح الزجاجة: 733) (ضعیف)» (سند میں ضعف کا سبب عطیہ العوفی ہیں، جو ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لونڈی کی دو طلاقیں ہیں، اور اس کی عدت دو حیض ہے“۔ ابوعاصم کہتے ہیں کہ میں نے مظاہر بن اسلم سے اس حدیث کا ذکر کیا اور ان سے عرض کیا کہ یہ حدیث آپ مجھ سے ویسے ہی بیان کریں جیسے کہ آپ نے ابن جریج سے بیان کی ہے، تو انہوں نے مجھے «قاسم عن عائشہ» کے طریق سے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لونڈی کے لیے دو طلاقیں ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطلاق 6 (2189)، سنن الترمذی/الطلاق 7 (1182)، (تحفة الأشراف: 17555)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الطلاق 17 (2340) (ضعیف)» (سند میں مظاہر بن أسلم ضعیف راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|