كِتَاب الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل 32. باب فِي التَّشْدِيدِ فِي جِبَايَةِ الْجِزْيَةِ باب: جزیہ کے وصول کرنے میں ظلم کرنا ناجائز ہے۔
عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہما نے حمص کے ایک عامل (محصل) کو دیکھا کہ وہ کچھ قبطیوں (عیسائیوں) سے جزیہ وصول کرنے کے لیے انہیں دھوپ میں کھڑا کر کے تکلیف دے رہا تھا، تو انہوں نے کہا: یہ کیا ہے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ”اللہ عزوجل ایسے لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیا کرتے ہیں ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/البر والصلة 33 (2613)، (تحفة الأشراف: 11730)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/404، 468) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ظلم کرتے ہیں، اور لوگوں کو جرم اور قصور سے زیادہ سزا دیتے ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|