كِتَاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ وَالْآدَابِ حسن سلوک، صلہ رحمی اور ادب The Book of Virtue, Enjoining Good Manners, and Joining of the Ties of Kinship 51. باب إِذَا أُثْنِيَ عَلَى الصَّالِحِ فَهِيَ بُشْرَى وَلاَ تَضُرُّهُ: باب: نیک آدمی کی تعریف دنیا میں اس کو خوشی ہے۔ Chapter: If A Righteous Man Is Praised, It Is Glad Tidings For Him And Will Not Harm Him حماد بن زید نے ابوعمران جونی سے، انہوں نے عبداللہ بن صامت سے، انہوں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی: آپ کا کیا خیال ہے کہ ایک شخص اچھے کام کرتا ہے اور لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: "یہ مومن کے لیے فوری بشارت ہے۔" حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا، بتائیے ایک آدمی نیک کام کرتا ہے اور اس پر لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا:"یہ مومن کے لیے فوری بشارت ہے۔"
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
وکیع، محمد بن جعفر، عبدالصمد اور نضر سب نے شعبہ سے، انہوں نے ابوعمران جونی سے حماد بن زید کی سند کے ساتھ، اسی کی حدیث کے مانند روایت کی، مگر شعبہ سے عبدالصمد کے سوا (باقی) سب کی حدیث میں ہے: "اور لوگ اس کی وجہ سے اس کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔" اور عبدالصمد کی حدیث میں ہے: "اور لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں" جس طرح حماد نے کہا ہے۔ امام صاحب یہی روایت مختلف اساتذہ کی مختلف سندوں سے بیان کرتے ہیں، عبد الصمد کی روایت میں"يَحُمَدُه‘الناس" لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں اور باقیوں کی روایت"يُحِبُهُ الناسُ عليه"اس کے سبب لوگ اس سے محبت کرتے ہیں۔"
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|