جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ رمضان المبارک میں صدقہ فطرادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1678. (123) بَابُ إِخْرَاجِ الزَّبِيبِ وَالْأَقِطِ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ. صدقہ فطر میں کشمکش اور پنیر دینے کا بیان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مسلمان آزاد شخص، غلام، مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے پر ایک صاع۔ جَو، یا ایک صاع کھجور یں یا ایک صاع کشمش یا ایک صاع پنیر صدقہ فطر فرض کیا ہے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں پر صدقہ فطر ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع کشمش یا ایک صاع پنیریا ایک صاع جَو فرض ہیں۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہ نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجور صدقہ فطر ادا کرنے کا حُکم لوگوں کو دیتے تھے۔ تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم وہی چیز اور اتنی ہی مقدار ادا کریںگے جتنی رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں دیا کرتے تھے یعنی ایک صاع کھجوریں یا ایک صا ع پنیر ایک صاع کشمش یا ایک صاع جَو۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|