جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ رمضان المبارک میں صدقہ فطرادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1673. (118) بَابُ تَوْقِيتِ فَرْضِ زَكَاةِ الْفِطْرِ فِي مَبْلَغِهِ مِنَ الْكَيْلِ. صدقہ فطر کی مقدار کے پیمانے کے تعین کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو صدقہ فطر ادا کرتے تھے۔ اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے جَو اور کھجور (کے ایک صاع) کے برابر گندم کے دو مد (نصف صاع) قرار دے دیئے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو صدقہ فطر ادا کیا کرتے تھے۔ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے کھجور اور جَو کے ایک صا ع کو گندم کے دو مد (نصف صاع) کے برابر کردیا۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|