جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ رمضان المبارک میں صدقہ فطرادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1681. (126) بَابُ ذِكْرِ ثَنَاءِ اللَّهِ- عَزَّ وَجَلَّ- عَلَى مُؤَدِّي صَدَقَةِ الْفِطْرِ صدقہ فطر ادا کرنے والوں کی اللہ تعالیٰ تعریف کرتا ہے
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت مبارک کا معنی وتفسیر پوچھی گئی «قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ، وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ» سورة [ الأعلى: 14۔ 15 ] ”یقیناً فلاح پا گیا وہ شخص جو پاک ہوا۔ اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھرنماز پڑھی۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ صدقہ فطر(ادا کرنے والوں) کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف جدا
|