جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ رمضان المبارک میں صدقہ فطرادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1670. (115) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ زَكَاةَ رَمَضَانَ إِنَّمَا تَجِبُ بِصَاعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اس بات کی دلیل کا بیان کہ صدقہ فطر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاع کے مطابق واجب ہے
تخریج الحدیث:
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ صحابہ کرام عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں اس مد کے ساتھ صدقہ فطر ادا کرتے تھے جس کے ساتھ اہل مدینہ غذائی اجناس کا ماپ کرتے تھے۔ یا اس صاع کے ساتھ ادائیگی کرتے تھے جس کے ساتھ تمام اہل مدینہ غذائی اجناس کا لین دین کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: حسن لغيره
|