جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ رمضان المبارک میں صدقہ فطرادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1682. (127) بَابُ الْأَمْرِ بِأَدَاءِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى صَلَاةِ الْعِيدِ نماز عید کے لئے لوگوں کے جانے سے پہلے صدقہ فطرادا کرنے کے حُکم کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے نماز کے لئے جانے سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنے کا حُکم دیا ہے۔ اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ عید الفطر سے ایک دو دن پہلے ادا کر دیتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|