جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ اونٹ، گائے اور بکریوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ 1572. (17) بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَجِبُ " فِيمَا دُونَ خَمْسٍ مِنَ الْإِبِلِ وَلَا فِيمَا دُونَ الْأَرْبَعِينَ مِنَ الْغَنَمِ، اس بات کی دلیل کا بیان کہ پانچ سے کم اونٹوں اور چالیس سے کم بکریوں میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ سے کم اونٹوں میں صدقہ نہیں ہے اور پانچ وسق سے کم اناج میں بھی صدقہ نہیں ہے۔“ تمام راویوں کی احادیث کا معنی ایک ہی ہے اور یہ حدیث جناب محمد بن بشار کی ہے اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ”چالیس سے کم بکریوں میں زکوٰۃ نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|