جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ اونٹ، گائے اور بکریوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ 1575. (20) بَابُ صَدَقَةِ الْبَقَرِ بِذِكْرِ لَفْظٍ مُجْمَلٍ غَيْرِ مُفَسَّرٍ گائے کی زکوٰۃ کا بیان ایک مجمل غیر مفسر روایت کے ساتھ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کی طرف (گورنر بناکر) بھیجا اور اُنہیں فرمایا: ”وہ ہر تیس گائیوں میں ایک، ایک سالہ بچھڑا وصول کریں اور ہر چالیس گائیوں میں ایک دو سالہ گائے زکوٰۃ لیں اور ہر بالغ (غیر مسلم شخص) سے ایک دینار یا اس کی قیمت کے برابر معافری کپڑا وصول کریں۔“ یہ روایت اسحاق بن یوسف کی ہے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ایک تحریر لکھوائی، اس میں یہ لکھا تھا کہ ”گائے کی زکوٰۃ یہ ہے کہ ہر تیس گائیوں میں ایک سال کا بچھڑا اور ہر چالیس گائیوں میں ایک دو سالہ بچھڑا زکوٰۃ ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|