جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ اونٹ، گائے اور بکریوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ 1591. (36) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي تَأْخِيرِ الْإِمَامِ قَسْمَ الصَّدَقَةِ بَعْدَ أَخْذِهِ إِيَّاهَا، وَإِبَاحَةِ بِعْثَةِ مَوَاشِي الصَّدَقَةِ إِلَى الرَّعِي، إِلَى أَنْ يَرَى الْإِمَامُ قَسْمَهَا زکوٰۃ کی وصولی کے بعد امام کو زکوٰۃ کی تقسیم میں تاخیر کرنے کی رخصت ہے۔ جب تک امام زکوٰۃ کے جانور تقسیم کرنے کا ارادہ نہیں کرتا وہ انہیں چراگاہ میں بھیج سکتا ہے۔
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زکوٰۃ کی بکریوں میں سے کچھ بکریاں جمع ہوگئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر، ان بکریوں کو (چرانے کے لئے) جنگل میں لے جاؤ۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تو میں ان بکریوں کو چرانے کے لئے ربذہ مقام کی طرف لے گیا۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|