جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ 499. (266) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُجَامِعُ الرَّجُلُ فِيهِ أَهْلَهُ اس کپڑے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان جس میں آدمی نے اپنے بیوی سے صحبت کی ہو
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا، کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُس کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے صحبت کی ہو؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ ہاں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس میں کوئی نجاست نہ دیکھتے (تو نماز ادا کر لیتے تھے) جناب ابن اسحاق کی روایت میں ہے کہ ”اُس کپڑے میں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے ساتھ لیٹے تھے۔ (اُس میں نماز پڑھ لیتے تھے۔)
تخریج الحدیث: اسناده حسن
|