جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ 492. (259) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الصَّلَاةِ فِي بَعْضِ الثَّوْبِ الْوَاحِدِ يَكُونُ بَعْضُهُ عَلَى الْمُصَلِّي وَبَعْضُهُ عَلَى غَيْرِهِ. ایک کپڑے کے کچھ حصّے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان جبکہ اس کپڑے کا کچھ حصّہ نمازی پر اور کچھ حصّہ کسی دوسرے شخص پر ہو
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے جبکہ میرے اوپر ایک اُونی چادر ہوتی، اُس کا کچھ حصّہ میرے اوپر ہوتا اور کچھ حصّہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|