جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ 504. (271) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الصَّلَاةِ فِي ثِيَابِ الْأَطْفَالِ مَا لَمْ تُعْلَمْ نَجَاسَةٌ أَصَابَتْهَا، بچّوں کے اُن کپڑوں میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان جن میں نجاست لگنے کا علم نہ ہو
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوقتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوالعاص رضی اللہ عنہ کی بیٹی (یعنی اپنی نواسی) کو نماز میں اپنی گردن پر بیٹھا لیا کتے تھے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو اُسے ( زمین پر) رکھ دیتے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تو اُسے اُٹھا لیتے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
امام صاحب جناب الدورقی کی سند سے روایت کرتے ہیں کہ اور آپ سیدہ زینب کی بیٹی کو اپنی گردن پر بٹھائے لوگوں کی امامت کرواتے، پھر جب رُکوع کرتے تو اُسے بٹھا دیتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تو اُسے اُٹھا لیتے۔
تخریج الحدیث:
|