جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ 502. (269) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي إِسْبَالِ الْأُزُرِ فِي الصَّلَاةِ نماز میں تہبند کو لٹکانا سخت منع ہے
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کی نماز کی طرف نہیں دیکھتے جو تکبر و غرور کی وجہ سے اپنا تہبند گھسیٹتا ہے۔“ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی سند میں راویوں کا اختلاف ہے بعض نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی بجائے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے۔ میں نے یہ باب کتاب اللباس میں بیان کر دیا ہے۔
تخریج الحدیث:
|