جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ 497. (264) بَابُ إِجَازَةِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُخَالِطُهُ الْحَرِيرُ ایسے کپڑے میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے جس میں ریشم کی ملاوٹ ہو
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ریشمی قباء میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلا تاخیراُتار دیا۔ ہمیں شیبانی نے اسی طرح روایت کیا ہے اور عن عمر کہا ہے اور یہ وہم ہے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
امام صاحب اپنے اساتذہ کرام جناب بندار اور ابوموسیٰ کی سند سے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (ریشمی قباء میں نماز پڑھتے ہوئے) دیکھا۔“ دونوں اساتذہ کرام نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا۔ اور یہی صحیح ہے۔ اس روایت میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر وہم ہے۔ بلاشبہ صحیح یہ ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|