جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ 498. (265) بَابُ نَفْيِ قَبُولِ صَلَاةِ الْحُرَّةِ الْمُدْرِكَةِ بِغَيْرِ خِمَارٍ بالغ آزاد عورت کی نماز دوپٹے کے بغیر قبول نہ ہونے کا بیان
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بالغ عورت کی نماز اوڑھنی کے بغیر قبول نہیں فرماتا۔“ جناب بندار کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”کسی عورت کے لئے لائق نہیں ہے کہ وہ نماز ادا کرے۔۔۔۔ (یعنی دوپٹے کے بغیر)“ امام ابوبکررحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حمید بن عبداللہ سے مراد الخراط ہیں۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|