كِتَابُ: الْوُضُوءِ وضو کے متعلق ابواب 4. (4) بَابُ ذِكْرِ حَطِّ الْخَطَايَا بِالْوُضُوءِ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ صَلَاةٍ تَكُونُ بَعْدَهُ بغیر نماز پڑھے، صرف وضو ہی سے گناہ معاف ہونے کا بیان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی مسلمان یا مومن بندہ وضو کرتا ہے، اپنے چہرے کو دھوتا ہے تو پانی یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے چہرے سے وہ تمام گناہ نکل جاتے ہیں جنہیں اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ پھر جب اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اُس کے ہاتھوں سے وہ تمام گناہ نکل جاتے ہیں جنہیں اُس کے ہاتھوں نے کیا تھا۔ پھر جب اپنے پاؤں دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ وہ تمام گناہ نکل جاتے ہیں جن کی طرف اُس کے قدم چل کر گئے تھے۔ یہاں تک کہ وہ گناہوں سے پاک صاف ہو جاتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم كتاب الطهارة، باب خروج الخطايا مع ماء الوضوء رقم: 244، سنن ترمذي، رقم: 2، موطا امام مالك: 60، سنن دارمي، رقم: 718، ابن حبان رقم: 1040، من طريق احمد بن ابي بكر، البيهقى رقم: 386، من طريق ابن وهب»
|