كِتَابُ: الْوُضُوءِ وضو کے متعلق ابواب 2. (2) بَابُ ذِكْرِ فَضَائِلِ الْوُضُوءِ يَكُونُ بَعْدَهُ صَلَاةٌ مَكْتُوبَةٌ اس وضو کے فضائل کا بیان جس کے بعد فرض نماز ادا کی جائے
حمران بن ابان رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا اور بلاط (پتھریلی زمین) پر وضو کیا۔ پھر فرمایا، میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ایک حدیث سناتا ہوں۔ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جس شخص نے بہترین وضو کیا اور نماز ادا کی تو اس کے اس نماز اور دوسری نماز کے درمیان ہونے والے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الوضوء، باب المضمضة فى الوضوء، حديث: 159، مسلم: كتاب الطهارة، باب فضل الوضوء والصلاة 227، سنن نسائي، حديث: 87، سنن ابي داود: 32، سنن ابن ماجه، حديث: 332، احمد 57/1، من طريق يحيى بن سعيد رقم: 400، موطا مالك رقم: 58»
|