كِتَابُ الْجَنَائِزِ کتاب: جنازوں کے بیان میں 15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاخْتِفَاءِ وَهُوَ النَّبَشِ کفن چوری کی بیان میں
حضرت عمرہ بنت عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ لعنت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرد پر جو کفن چرائے اور اس عورت پر جو کفن چرائے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف، أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17339، 17340، 17341، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18888، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5170، والشافعي فى المسند: 145/6، والشافعي فى الاُم برقم: 175/2، شركة الحروف نمبر: 516، فواد عبدالباقي نمبر: 16 - كِتَابُ الْجَنَائِزِ-ح: 44»
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ اُم المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں کہ میت مسلمان کی ہڈی توڑنا ایسا ہے جیسے زندہ مسلمان کی ہڈی توڑنا۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف - مرفوع صحيح، وانظر للحديث مرفوع: وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3207، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1616، وأحمد فى «مسنده» برقم: 58/6، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3167
شیخ سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ موقوف روایت کی سند تو ضعیف ہے، البتہ مرفوع روایت صحیح ہے۔، شركة الحروف نمبر: 516، فواد عبدالباقي نمبر: 16 - كِتَابُ الْجَنَائِزِ-ح: 45» |