كتاب الفضائل والشمائل كتاب الفضائل والشمائل |
مشكوة المصابيح
كتاب الفضائل والشمائل كتاب الفضائل والشمائل کنکریوں کا اثر
سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم غزوۂ حنین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چند صحابہ رضی اللہ عنہ پیٹھ پھیر گئے، جب وہ (کافر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملہ آور ہوئے تو آپ خچر سے نیچے اترے اور زمین سے مٹی کی مٹھی بھری، پھر اسے ان کے چہروں کی طرف پھینکتے ہوئے فرمایا: ”(ان کے) چہرے جھلس جائیں۔ “ اس مٹھی سے ان تمام انسانوں (کافروں) کی آنکھیں مٹی سے بھر گئیں اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے، اللہ نے انہیں شکست سے دوچار کر دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے حاصل ہونے والا مال غنیمت مسلمانوں میں تقسیم فرمایا۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (81/ 1777)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.