كتاب الفضائل والشمائل كتاب الفضائل والشمائل |
مشكوة المصابيح
كتاب الفضائل والشمائل كتاب الفضائل والشمائل غزوہ حنین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی
ابو اسحاق بیان کرتے ہیں، کسی آدمی نے براء رضی اللہ عنہ سے کہا: ابو عمارہ! غزوۂ حنین کے موقع پر تم لوگ بھاگ گئے تھے؟ انہوں نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں پھرے تھے، لیکن آپ کے صحابہ میں سے کچھ نوجوان، جن کے پاس زیادہ اسلحہ نہیں تھا، ان کا سامنا ایسے ماہر تیر اندازوں سے ہوا، جن کا کوئی تیر خطا نہیں جاتا تھا، انہوں نے ان پر تیر برسائے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آئے۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سفید خچر پر سوار تھے، اور ابوسفیان بن حارث آپ کے آگے تھے، آپ خچر سے نیچے اترے اور اللہ سے مدد طلب کی، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت فرما رہے تھے: ”میں نبی ہوں یہ جھوٹ نہیں، میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔ “ پھر آپ نے ان کی صف بندی فرمائی۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (78/ 1776) والبخاري (2930)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.