كتاب القصاص كتاب القصاص دفاع کے لئے حملہ آور کو قتل کرنے کا بیان
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی آیا تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے بتائیں اگر کوئی آدمی (ناحق طور پر) میرا مال لینے کے ارا��ے سے آئے (تو میں کیا کروں؟) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنا مال اسے مت لینے دو۔ “ اس نے عرض کیا، مجھے بتائیں اگر وہ مجھ سے جھگڑا کرے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم بھی اس سے جھگڑا کرو۔ “ اس نے عرض کیا: مجھے بتائیں اگر وہ مجھے قتل کر دے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم شہید ہو۔ “ اس نے عرض کیا: مجھے بتائیں اگر میں اسے قتل کر دوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جہنمی ہے۔ “ (تم پر کوئی مؤاخذہ نہیں)۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (225/ 124)» |