كتاب القصاص كتاب القصاص حاملہ کے پیٹ کے بچّے کی دیت کا بیان
محمد بن عمرو نے ابوسلمہ اور انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنین (پیٹ کے بچے) کے بارے میں غلام یا لونڈی یا گھوڑا یا خچر بطور دیت مقرر فرمایا۔ ابوداؤد نے اسے روایت کیا اور فرمایا: حماد بن سلمہ اور خالد واسطی نے یہ حدیث محمد بن عمرو سے روایت کی اور انہوں نے گھوڑے یا خچر کا ذکر نہیں کیا۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أبو داود (4579)» |