كتاب القصاص كتاب القصاص مؤمن کی جان کی اہمیت کا بیان
ابوسعید رضی اللہ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر زمین و آسمان کے تمام باسی ایک مومن کے قتل کرنے میں شریک پائے جائیں تو اللہ ان سب کو چہرے کے بل جہنم میں پھینک دے گا۔ “ ترمذی، اور انہوں نے کہا: یہ حدیث غریب ہے۔ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«ضعيف، رواه الترمذي (1398) ٭ يزيد الرقاشي ضعيف و له شواھد ضعيفة عند البيھقي (22/8) وغيره.» |