كتاب القصاص كتاب القصاص قتل خطا کی دیت
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سن لو! خطا کی دیت، شبہ عمد کی دیت کے مثل ہے، جو کوڑے اور لاٹھی سے ہو، اس کی (دیت) سو اونٹ ہے، جن میں سے چالیس حاملہ ہوں گی۔ “ حسن، رواہ النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه النسائي (42/8 ح 4797) و ابن ماجه (2628 مطولاً و سنده ضعيف) و الدارمي (197/2 ح 2388) [و أبو داود (4547 صحيح، 4548) و رواه البخاري (6895)]» |