كتاب الدعوات كتاب الدعوات |
مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات كتاب الدعوات چھوٹی اور بھرپور دعا
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے والد سے فرمایا: ”حصین! آج تم کتنے معبودوں کی پوجا کرتے ہو؟“ میرے والد نے کہا: سات کی، چھ زمین پر ہیں اور ایک آسمان میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے نفع و نقصان کے لئے کسے خاص کرتے ہو؟“ اس نے کہا: جو آسمانوں میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حصین! سن لو! اگر تم اسلام قبول کر لو تو میں تمہیں دو کلمے سکھاؤں گا جو تمہیں فائدہ پہنچائیں گے۔ “ راوی بیان کرتے ہیں، جب حصین مسلمان ہو گئے تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے وہ دو کلمے سکھائیں جن کا آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: ”اے اللہ! میری بھلائی مجھے الہام فرما دے، اور مجھے میرے نفس کی خرابی سے بچا لے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3483 وقال: حسن غريب) ٭ الحسن البصري مدلس و عنعن.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.