كتاب الدعوات كتاب الدعوات |
مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات كتاب الدعوات اللہ تعالیٰ کا بندے کو بخشنے کا وعدہ
ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان نے کہا: رب! تیری عزت کی قسم! جب تک تیرے بندوں کی روحیں ان کے جسم میں ہیں میں انہیں گمراہ کرتا رہوں گا، تو رب عزوجل نے فرمایا: مجھے اپنی عزت و جلال اور اپنی بلند مکانی کی قسم! جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے، میں انہیں معاف کرتا رہوں گا۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد (۳ / ۲۹ ح ۱۱۲۵۷، ۴۱ ح ۱۱۳۸۷) و فی شرح السنہ (۵ / ۷۶، ۷۷ ح ۱۲۹۳) و الحاکم (۴ / ۲۶۱ ح ۷۶۷۲)۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أحمد (29/3 ح 11257، 41ح 11387) [والبغوي في شرح السنة 76/5. 77ح 1293) واللفظ له] ٭ ابن لھيعة مدلس و لم يصرح بالسماع فيما حدث قبل اختلاطه فالسند ضعيف و للحديث شاھد حسن عند الحاکم (261/4ح7672) دون قوله: ’’و ارتفاع مقامي‘‘ و سنده حسن.و أخرج أحمد (19/3، 41) من حديث عمرو بن أبي عمرو عن أبي سعيد به وھو منقطع فيما أري.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.