كتاب الدعوات كتاب الدعوات |
مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات كتاب الدعوات وہ پانچ لوگ جن کی دعا قبول کی جاتی ہے
ابن عباس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ دعائیں ہیں جو قبول کی جاتی ہیں: مظلوم کی دعا حتی کہ وہ انتقام لے لے، حاجی کی دعا حتیٰ کہ وہ واپس آ جائے، مجاہد کی دعا حتیٰ کہ وہ (جہاد سے) فارغ ہو جائے۔ مریض کی دعا حتیٰ کہ وہ صحت یاب ہو جائے اور بھائی کی دعا جو وہ اپنے (مسلمان) بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں کرتا ہے۔ “ پھر فرمایا: ”ان دعاؤں میں بھائی کی غائبانہ دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے۔ “ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ البیھقی فی الدعوات الکبیر (لم اجدہ و رواہ فی شعب الایمان: ۱۱۲۵، نسخۃ محققۃ: ۱۰۸۷)۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف جدًا، رواه البيھقي في الدعوات الکبير (لم أجده و رواه في شعب الإيمان: 1125، نسخة محققة: 1087) ٭ فيه عبد الرحمٰن بن زيد (کذا) و لعله عبد الرحيم بن زيد العمي کذاب، رواه عن أبيه عن سعيد بن جبير عن ابن عباس به و فيه يونس بن أفلح لم أجد من وثقه و زيد العمي ضعيف مشھور.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.