كِتَابُ السَّلامِ كتاب السلام 460. بَابُ يُسْمِعُ إِذَا سَلَّمَ سلام بلند آواز سے کہنا چاہیے
ثابت بن عبید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں ایک مجلس میں آیا جس میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے۔ انہوں نے فرمایا: جب سلام کرو تو دوسروں کو سناؤ، یعنی بآواز بلند سلام کرو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: المصنف لعبدالرزاق، حديث: 486 بألفاظ مختلفة»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|