صدقہ فطر کا بیان خرچ کرو۔ نہ شمار کرو اور نہ یاد رکھو۔
سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس کچھ ہے ہی نہیں ماسوا اس کے جو زبیر رضی اللہ عنہ مجھے دیتے ہیں۔ اگر میں اس میں سے کچھ صدقہ کر دوں تو مجھے گناہ تو نہیں ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جتنا تم دے سکو دیدو، سینت کر نہ رکھو اور دے کر یاد نہ رکھو ورنہ اللہ بھی سینت کر رکھے گا۔
|