صدقہ فطر کا بیان فوت شدہ والدہ کی طرف سے صدقہ کرنا۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا اور اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میری ماں فوراً مر گئی اور وصیت نہ کرنے پائی، اگر بولتی تو صدقہ دیتی۔ اگر میں ان کی طرف سے صدقہ دوں تو اسے ثواب ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔
|