रसूल अल्लाह ﷺ के सहाबा की फ़ज़ीलत

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
रसूल अल्लाह ﷺ के सहाबा की फ़ज़ीलत
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے مشرکین مکہ کے ہاتھوں جو تکالیف اٹھائیں، ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 1581
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ مشرکوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت ایذا کون سی دی تھی؟ تو انھوں نے کہا کہ اس دوران کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حطیم کعبہ میں نماز پڑھ رہے تھے، عقبہ بن ابی معیط آیا اور اس نے اپنا کپڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن میں ڈالا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گلا زور سے گھونٹا، اتنے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آ گئے اور انھوں نے اس کا کندھا پکڑ کر اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے الگ گیا اور کہا کیا تم ایک شخص کو محض اس بات پر قتل کرتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے .... پوری آیت۔ (المومن: 28)

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.