نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب रसूल अल्लाह ﷺ के सहाबा की फ़ज़ीलत سیدنا حسن اور حسین رضی اللہ عنہم کی فضیلت کا بیان۔
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے پر تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، تو بھی اس سے محبت کر۔“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ کوئی نہ تھا۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (اہل عراق میں سے) ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ اگر کوئی احرام والا شخص مکھی کو مار ڈالے؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ اہل عراق مکھی کو مار ڈالنے کے بارے میں (تو) پوچھتے ہیں حالانکہ بیشک انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو قتل کر ڈالا اور (جن کے بارے میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”یہ دونوں دنیا میں میرے پھول ہیں۔“
|